Videos

Watch Video Clips of Various Programs
 

Radio Pakistan Karachi - Jashn-e-Tamseel - Studio Number 9

"Jis Ne Dekha Tha" - جس نے د یکھا تھا

Written by Ibne Safi. Brodcast on 7 April 1965


Producer: Sajjad Tirmizi, Artists: Abdul Majid (Faridi), S. M. Salim (Hameed)

Courtesy: Rashid Ashraf

ریڈیو پاکستان نے ابنِ صفی صاحب سے ریڈیو کے جشن تمثیل لیے ایک ڈراما لکھوایا تھا۔ فلم کی طرح ابنِ صفی صاحب کی کہانیوں کے لیے صداکاروں کا انتخاب بھی بہت مشکل تھا ۔ سجاد ترمذی پروڈیوسر تھے ۔ انہوں نے ڈرامے کے لیے چار بہت تجربہ کار صداکاروں کا انتخاب بہت مناسب کیا تھا۔ اس ڈرامے میں فریدی کا کردار عبدالماجد صاحب نے بہت خوبی سے ادا کیا تھا ۔ افسوس کہ عبدالماجد صاحب کا انتقال 1965ء میں ہوگیا۔ وہ بجلی کے ٹوٹے ہوئے تار سے اپنے بچے کو بچانے کے لیے دوڑے اور خود اسی تار پر گر پڑے تھے۔ حمید کا کردار منفرد آواز کے مالک اور مشہور صداکار ایس ایم سلیم صاحب نے ادا کیا تھا ۔ انہوں نے بھی اپنا کردار خوب نبھایا ۔ نواب صاحب کے لیے امیر خان صاحب کو زحمت دی گئی تھی ۔ انہوں نے اپنی گرج دار آواز میں یہ کردار بڑی شان سے ادا کیا تھا۔ ایک دیوانے کا کردار ظفر صدیقی صاحب نے ادا کیا تھا ۔ یہ کردار مختصر لیکن یادگار تھا ۔ یہ دیوانہ ایک ہی فقرہ چیخ چیخ کر دہراتا تھا :" میں نے دیکھا ہے" اور یہی فقرہ دہراتے دہراتے بے ہوش ہو جاتا تھا ۔ افسوس کہ منفرد آوازوں کے مالک یہ چاروں تجربہ کار فن کار اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔


     

Radio Drama from Karachi “Jis Nay Dayk-haa Tha” (7)- Audio Archives of Lutfullah Khan