پراسرار اجنبی کی کہانی ایک گاؤں کے پاس ایک ماڈرن کاشتکار 'کسان صاحب' کے فارم ہاؤس سے شروع ہوتی ہے ۔۔۔ جہاں ایک رات کو ایک اجنبی داخل ھوکے اُس سے پناہ کی درخواست کرتا ہے ۔۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی کسان صاحب کو زخمی کرکے اُس کی بیوی کو اغوا کر لیا جاتا ہے ۔۔ اِس واقعہ سے ذرا دیر قبل قریبی قصبے میں ایک بینک ڈکیتی کی واردات ھو چکی ھوتی ہے ۔۔ واردات کے ساتھ ہی بینک کے خاکروب کا قتل بھی ھو جاتا ہے ۔۔ لیکن وہ خاکروب در اصل ملک کا مایہ ناز جاسوسی ناول نگار نکلتا ہے ۔۔۔ وہ وہاں ایک معمولی نوکری کیوں کر رہا تھا ؟
ناول "بهیانک جزیرہ" میں فریدی ، حمید ، انور اور رشیدہ ایک ٹیم کی شکل میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں
ناول "شاہی نقارہ" کی ہیروین جمیلہ کا دل انگیز کردار کافی عرصے ذہن میں محفوط رہتا ھے ۔۔۔ وہ دورے کی حالت میں خود کو ایک قدیم یونانی شہزادی سمجھنے لگتی ھے ۔۔۔ لیکن کچھ قدیم رومی طرز کے سپاہی رات کے اندھیرے میں حقیقت میں اُس سے ملتے دکھائی دیتے ہیں ۔۔۔ ایک انتہائی پراسرار کہانی
شاہی نقارہ میں یده راج گڑی کے خوفناک کھنڈرات میں فریدی کو رونگٹے کھڑے کر دینے والے حالات سے دوچار هونا پڑتا هے .. ایک کتا جسکے رونے کی آواز صدیوں سے سنی جاتی ہے ... جب بھی وہ روتا هے ندی میں باڑ آجاتی هے .. ایک انتہائی دلچسب اور پراسرار ناول
ناول "خون کا دریا" میں بوہیمیا کی شہزادی بورازیانہ کو باتھ روم سے نہاتے ہوئے بے ھوش کرکے اغوا کرلیا جاتا ھے ۔۔۔ یہ ایک درد ناک کہانی ھے ۔۔۔ فریدی ایک خطرات میں گھری لڑکی کی جان بچا کر اپنی پناہ میں لے آتا ھے ۔۔ لیکن کہانی کے اختتام پر وہ ایک اچھی انسان ثابت نہیں ھوتی ۔۔۔ بہت ساری انسانی جانوں کے زیاں کے بعد بھی فریدی بااثر شاہی خاندان کا کچھ نہیں بگاڑ پاتا ۔۔۔ یہ کیس فریدی کو بہت رنجیدہ کر دیتا ھے ۔۔۔ ایک دلچسب کہانی جس کا اختتام اداس کر دیتا ھے ۔۔۔
کئی ناولوں .. مثلاً "گیتوں کے دھماکے" ، "سیاہ پوش لٹیرا" وغیرہ میں فریدی مشکل دیواروں پہ چڑھ کر عمارات کی چهتوں پر پہنچ جاتا ہے
برف کے بهوت ایڈوینچر اور ایکشن کے شائقین کو زیادہ پسند آئے گا ... اس میں سراغرسانی اور تفتیشِ جرم کے بجائے مار دهاڑ زیادہ پائی جاتی هے .. اسے ہم جاسوسی دنیا کے بہترین ناولوں میں شمار نہیں کر سکتے
ناول "خطرناک دشمن" میں فریدی ایک خطر ناک مجرم راہل کو جیل سے فرار ہونے کا موقع دیتا ھے ۔۔ آسے بڑی مچھلی کی تلاش ھے ۔۔۔ ناول کے چند اہم مناظر ۔۔۔ راہل جیل سے فرار کے بعد ایک فلیٹ میں گھس کر خاتونِ خانہ کو یرغمال بناتا ہے ۔۔ روشی بے دردی سے لوسی کو قتل کر دیتی ہے
جنگل کی آگ میں حمید ، جیرالڈ شاستری کی زیرِ زمین دنیا میں روزا برنارڈ کو ایک خطرناک سائنسی تجربے کا شکار ہونے سے بچا لیتا ہے ۔۔ اِس احسان کے عیوض ہی روزا اُس کی اور فریدی کی وہاں سے نکلنے میں مدد کرتی ہے ۔۔ ایک جنونی سائنسدان جو صرف طاقتور کو ہی جینے کا حقدار سمجھتا ہے ۔۔ ساغراسانی اور سائنس فکشن کا امتزاج جِس نے بعد ازاں ابنِ صفی کو دوسری سائی فائی کہانیاں لکھنے کے راستے پر ڈال دیا ۔۔ جہان حقیقی دنیا میں سراغرسانی کی جگہ زیرو لینڈ جیسی غیر حقیقی دنیائیں جنم لیتی ہیں ۔۔
ناول "سازش کا جال" کی ہیروین سلیمہ کا کردار ناقابِلِ فراموش ھے ۔۔۔ ایک امیر زادی جو بچپن میں اپنے والدین کا قتل دیکھ چکی ھوتی ھے ۔۔ بلا کی ذہین ، نڈر اور بے باک ۔۔ ماہر نشانہ باز ۔۔۔ اونچی سے اُنچی عمارات پر چڑھنا اُس کے لئے کوئی بات نہیں ھے ۔۔ اتنی شاندار اداکارہ کہ فریدی جیسے زیرک انسان کو کئی ھفتے گونگی بن کر دھوکہ دیتی ھے ۔۔۔
لاشوں کا سوداگر میں ایک بین لاقوامی شہرت یافتہ روحانی عالمِ لوگوں کی ملاقات قدیم مصر کے فرعونوں کی روحوں سے کر واتا ہے ۔۔۔ اِس کے ساتھ ساتھ وہ فرعونوں کی حنوت شدہ لاشوں ( ممیوں ) کی فروخت کا کاروبار بھی کرتا ہے ۔۔۔ فریدی اِس سارے کھیل میں ایک بڑے جرم کی بو سونگتا ہے ۔۔
جھریالی کے سنسان میدانی علاقے میں "ہولناک ویرانے" کے آخری مناظر ۔۔۔ فریدی کو ایک ایسے نہائت قوی انسان سے پنجا آزمائی کرنی پڑتی ہے جو دوسرے انسانوں کی گردن توڑنے کی طاقت رکھتا ھے ۔۔۔ ایک نوازئیدہ بچہ اچانک حمید کی کار میں پہنچ جاتا ہے جسے حمید اپنا بچہ تسلیم کر لیتا ھے ۔۔۔ اُس بچے کا ایک بڑے صنعت کار سے کیا تعلق ہے ؟ کچھ قابِلِ اعتراض تصاویر جن کی خاطر دو قتل ھوجاتے ہیں ۔۔۔ ایک تجسس سے بھر پور کہانی ۔۔۔۔
ناول " شعلوں کا ناچ" میں فریدی کو ایک برقی نظام میں بھسم ھونے کے لئے ڈال دیا جاتا ھے ۔۔۔ لیکن وہ اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے اُس مشینی جال سے بچ نکلتا ھے ۔۔ طاقت نام کی ایک تنظیم جو ساری دنیا پر اپنی حکومت قائم کرنا چاہتی ھے ۔۔ ایک قبائلی سردار کا انتہائی دلیر اور طاقت ور بیٹا تنظیم میں شامِل ھو کر فریدی کے خون کا پیاسا ہو جاتا ھے ۔۔۔ ایک سنسنی خیز ناول
دوسرا شعلہ میں فریدی زخمی ہو کر ایک پہاڑی نالے میں گر جاتا ہے اور بے ہوشی کی حالت میں بہتا ہوا ایک انجانی جگہ پہنچ جاتا ہے ۔۔۔ ہوش میں آنے کے بعد وہ خود کو ایک خیمے میں پاتا ہے ۔۔ وہ قبائیلیوں کی قید ؐمیں آجاتا ہے جِن کا برتاؤ اُس سے بہت زیادہ نا روا بھی نہیں ہے ۔۔۔ وادیِ کراغال کا تصور شمال جنوبی قبائلی علاقوں کو ذہن میں رکھ کر وضح کیا گیا ہے ۔۔ ابنِ صفی قبائلی رسم و رواج خاصے متاثر نظر آتے ہیں ۔۔
ناول "شیطان کی محبوبہ" میں سلیمہ ( مسز شوخ ) کو حمید کی گاڑی سے باہر کھینچ کر اغوا کر لیا جاتا ھے ۔۔۔ کئی مسلح آدمیوں کے سامنے حمید اُسے بچانے سے قاصر ھو جاتا ھے ۔۔۔ شیطان اپنے کسی رقیب کو اُس خاتون کے قریب برداشت نہیں کرتا ۔۔۔
ناول "انوکھے رقاص" میں جرائم پیشہ گروہ ، فریدی پر قابو پا نے میں کامیاب ہو جاتا ہے .. لیکن فریدی کو دیر تک اس حال میں رکهنا ان کے لئے مشکل ثابت ہوتا ہے
ناول "شادی کا ہنگامہ" میں حمید بیگم مطرب کی حفاظت پر معمور ان کے بنگلے میں مقیم ھے ۔۔۔ رات کو بنگلے کے عقب میں فائرنگ کی آواز سن کر وہ اپنی خواب گاہ سے بایر آتا ہے ۔۔ جہاں خوفزدہ بیلا اُس سے آ ٹکراتی ہے ۔۔۔ ایک عام سی لڑکی جس سے شادی کے خواہشمند شہر کے کئی امیر زادے ہیں ۔۔ اُس کے امیدواروں میں آپس میں گولیاں تک چل جاتی ہیں ۔۔ اور پھر فریدی ، حمید کے لئے اُسی لڑکی کا رشتہ مانگ لیتا ہے ۔۔۔ حمید بدحواسی کا شکار ۔۔۔ ایک انتہائی دلچسب اور تفریحی ناول ۔۔۔
ناول "وبائی ہیجان" فریدی کی سائنسی معلومات اور جسمانی صلاحیتوں کو ایک ساتھ اجاگر کرتا ھے ۔۔۔ ایک ذہنی خلجان کی وبا جو پورے شہر کو لپیٹ میں لے لیتی ھے ۔۔۔ لیکن کیا وہ کوئی قدرتی وبا ھے ؟
ناول "چمکیلا غبار" ایک حیرت انگیز ایجاد کی کہانی ہے جِسے ایک اور ملک کے ایجنٹ چرانا چاہتے ہیں ۔۔۔ فریدی ایک بار دشمن کی گرفت میں آ جاتا ہے لیکِن سائنسدان کی بیٹی سائرہ کی مدد سے آزاد ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔۔
ابنِ صفی نے برطانوی راج میں اور اُس کے بعد تہزیبی اعتبار سے ایک مخلوط سماجی ہندوستان میں پرورش پائی ۔ یہاں تک کہ جب وہ پاکستان منتقل ھو گئے تو اُس زمانے میں وہاں بھی اونچے اور درمیانے طبقات میں خاصہ آزادانا اور روشن خیال شہری ماحول پایا جاتا تھا ۔۔۔ اِسی لئے اُن کے ناولوں میں طرزِ زندگی پر مغربی تہذیب کی چھاپ خاصی نمایاں دکھائی دیتی ہے ۔۔ رقص گاہوں اور بارز کا ذکر اُن کے ناولوں میں عام ہے ۔۔ لوگوں کا لباس اور رہن سہن عمومہً مغربی انداز کا ہے ۔۔۔
حمید ایک رومانوی مزاج اور زندہ دل انسان ھے ۔۔۔ خواتین میں حد سے زیادہ دلچسبی اُسے اکثر مصیبت میں پھنسا نے کا باعث بنی ھے ۔۔۔ لیکن اپنی بے خوفی اور لاپروہ مزاج کی وجہ سے وہ اپنی اس کمزوری پر شرمندہ نہیں ھے ۔۔
قوی ہیکل اور بے جگر فریدی ایک وقت میں کئی حریفوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ھے ۔۔۔ اُس کا ذہن اور جسم ایک جیسے مضبوط ہیں ۔۔۔ اِس میں پیدائشی صلاحیتوں کے علاوہ سخت ذہنی اور جسمانی ریاضت اور کسرت کا دخل ھے ۔۔۔
فریدی ایک وسیع و عریض ، شاندار اور پر آسائش مینشن میں رہتا ھے ۔۔۔ لیکن وہ تن آسانی اور عیش و عشرت کا دلدادہ نہیں ھے ۔۔۔ اس کے برعکس وہ نہائت جفا کش اور سخت جان ہے ۔۔۔
فریدی کو فزکس اور کیمسٹری سے گہرا لگاو هے .. اس کے بنگلے میں اس کی ایک جدید ترین نجی لیبارٹری موجود هے
فریدی مائیکرو بائیولوجی کی بھی خاصی معلومات رکھتا ہے ۔۔۔
فریدی تیراکی اور غوطہ خوری کی تربیت بھی رکھتا ھے ۔۔۔ وہ "عجیب آوازیں" میں ایک تیز دریا میں تیر کر مجرم پر قابو پا لیتا ہے ۔۔ "تباہی کا خواب" میں وہ نانوتہ کے گروہ کے آدمی سے خوطہ خوری کا لباس چھین کر جزیرے تک پہنچ جاتا ہے ۔۔۔