IBNe SAFi 

 THE GREAT MYSTERY WRITER

 

HOME  INTRODUCTION  BIOGRAPHY  WORKS  POETRY  AUDIO  FEEDBACK  FAQ  DETECTIVES  VILLAINS 

            WITS & WISDOM  PHOTO GALLERY  DHAMAKA  PICTORIAL  ESSAYS  TITLES  OBITUARY  CREDITS  EMAIL

ابن صفی:شخصیت اور فن

                      محمد فیصل                         

 

 اکادمی ادبیات پاکستان

 

Ibne Safi: Life and Works

by

Mohammad Faisal

Academy Adabiyat Pakistan

                                          

       

October 2017

The wait is over...

Academy of Letters Pakistan has published "Ibne Safi: Life and Works" (in Urdu) under the "Builders of Pakistani Literature" series. Congratulations are due to Muhammad Faisal who painstakingly completed the book in record time. The title cover and pictorial pages from the book are being shared here with thanks to Academy and Faisal!

     

معمار ادب سیریز کی کتابابن صفی:شخصیت اور فن شائع ہوگئی

پاکستانی ادب کے معمار سلسلے کی کتابوں کا بنیادی مقصد ،جہاں ایک طرف پاکستانی زبانوں کے اہم لکھنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور انھیں عام قارئین تک پہنچاناہے، وہیں ادب کے محققین، ناقدین، اور اردو ادب کے طالب علموں کوان کے متعلق بنیادی نوعیت کا تحقیقی و تنقیدی مواد فراہم کرنا بھی ہے۔ یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے پاکستانی ادب کے معمار کے سلسلے کی129ویں کتاب ابن صفی:شخصیت اورفن کی اشاعت کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ا بن صفی کا شمار ایسے عبقریوں میں ہوتا ہے جنھوں نے اردو زبان اور ادب دونوں کی بھرپور آبیاری کی۔ ان کی کہانیاں ادب کی بہت سی مروجہ اصناف پر پورا اترتی ہیں۔ا نھوں نے کسی مخصوص طبقے یا گروہ سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف عوام الناس کے لیے عمدہ، معیاری اور تفریحی ادب تخلیق کیا جس کی بدولت انہیں برصغیر پاک و ہند میں جیسی عوامی مقبولیت ملی وہ کسی اور مصنف کو نہیں مل سکی۔ ہر کتاب کے ہزاروں کی تعداد میں ایڈیشن شائع ہونا ایک اعزاز ہے جو صرف ابن صفی کے حصے میں آیا۔ ابن صفی کی ڈھائی سوسے زائد تخلیقات ان کے قلم کی قوت اور قارئین کرام کے دل میں ان کی عزت کی مظہر ہیں۔ انھوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے قانون کا احترام سکھانے کے ساتھ ساتھ قارئین کی فکری اور ذہنی تربیت کی۔ ابن صفی:شخصیت اورفن کے مصنف محمد فیصل، کمپیوٹر سائنس جیسے خشک مضمون میں اعلیٰ ڈگری رکھنے کے باوجود اردواور انگریزی ادب کا بڑا ستھرا ذوق رکھتے ہیں۔ انھوں نے یہ کتاب انتہائی محبت،عرق ریزی اور محنت سے تحریر کی ہے۔ ادیب ،محقق اور دانشورڈاکٹر توصیف تبسم نے کتاب پر نظرِثانی کی ہے۔  یہ کتاب196صفحات پر مشتمل ہے،اس کی قیمت 220روپے (غیر مجلد) ہے۔ یہ کتاب یقینا قاری کوابن صفی کی شخصیت کے حوالے سے متعارف کرائے گی۔ کتاب مارکیٹ، اکادمی کی بُک شاپ اور اکادمی کے ریجنل دفاتر پر دستیاب ہے

   

 

 


Copyright 2005 Mohammad Hanif